۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
صفایی بوشهری

حوزہ / ایران کے شہر بوشہر کے امام جمعہ نے کہا: دشمن مسلمانوں میں اختلافات ایجاد کر کے انہیں آپس میں لڑانا چاہتا ہے۔ لہذا مسلمانوں کو دشمن کی سازشوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، نمائندہ ولی فقیہ اور شہر بوشہر میں امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمین صفائی بوشہری نے شیعہ اور اہل سنت علماء کے ساتھ منعقدہ نشست میں میلاد پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت سے ہدیہ تبریک پیش کرتے ہوئے کہا: پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات کے متعلق گفتگو کرنا بہت مشکل کام ہے۔

انہوں نے کہا: خداوند عالم نے فرمایا ہے کہ مجھ سے صداقت اور محبت کی علامت رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اتباع ہے۔

بوشہر کے امام جمعہ نے کہا: پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عظیم شخصیت کے مالک ہیں۔ خداوند عالم اور فرشتے آپ پر درود بھیجتے ہیں اور رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خصوصیت یہ ہے کہ آپ کی ذات بشریت کے لیے بہترین نمونہ ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین صفائی بوشہری نے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دیگر خصوصیات بیان کرتے ہوئے کہا: آپ اخلاق، ایمان، جہاد، محروموں کی خدمت کرنے، تواضع اور لوگوں کے حقوق کی جانب توجہ دینے میں اپنا ثانی نہیں رکھتے تھے۔

انہوں نے مسلمانوں کے درمیان اتحاد و وحدت کی ضرورت کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا: پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ملت اسلامیہ کے درمیان اتحاد وحدت پر بہت تاکید فرماتے تھے۔

انہوں نے مزید کہا: تفرقہ شیطان کا کام اور اتحاد کے متعلق خدا کا وعدہ ہے کہ جب تک متحد رہو گے شکست آپ کے نزدیک نہیں آئے گی۔

حجت الاسلام صفائی بوشہری نے کہا: دشمن دنیائے اسلام کے درمیان اختلافات ایجاد کر کے انہیں آپس میں لڑانا چاہتا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلمان دشمن کی سازشوں سے ہوشیار رہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .